معدے کی تیزابیت دور کرنے کے 15 آزمودہ گھریلو علاج کے طریقے

معدے کی تیزابیت اور جلن دور کرنے کے 15آزمودہ اور موئثر ترین گھریلو علاج کے طریقے

بدہضمی، سینے کی جلن اور  تیزابیت دور کرنے کے مؤثر اور آزمودہ گھریلو علاج کے ٹوٹکے

معدے کی تیزابیت اور جلن سے ہمیشہ کے لیے نجات کے گھریلو کے طریقے


تحریر:  مریم افضل

8 مئی 2025

معدے کی تیزابیت کا علاج: 15 آزمودہ ہوم ریمیڈیز، سائنسی حقائق اور طریقہ استعمال

معدے کی تیزابیت (Acidity)، تیزابی مادوں کا حلق کی طرف آنا (Acid Reflux) اور سینے کی جلن ایک ایسا عام مسئلہ ہے جو نہ صرف آپ کی روزمرہ کی زندگی کو متاثر کرتا ہے بلکہ نظر انداز کرنے پر معدے کے السر کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ غیر متوازن غذا، زیادہ مرچ مصالحے والے کھانے اور ذہنی تناؤ اس کی بنیادی وجوہات ہیں۔ اگر آپ ادویات کے بغیر اس مسئلے سے نجات چاہتے ہیں، تو یہاں معدے کی تیزابیت کو فوراً ختم کرنے کے 15 بہترین اور آزمودہ گھریلو علاج ان کی سائنسی وجہ اور طریقہ استعمال کے ساتھ پیش کیے جا رہے ہیں۔

معدے کی تیزابیت کا فوری اور اثر انگیز علاج کیا ہے؟

معدے کی تیزابیت کو فوراً دور کرنے کے لیے بغیر چینی کا ٹھنڈا دودھ، سونف کا پانی، کیلا اور چوئنگ گم سب سے موثر اور قدرتی علاج ہیں۔ یہ طریقے معدے کے ایسڈ کی سطح کو فوری طور پر نیوٹرلائز کرتے ہیں اور سینے کی جلن، گیس اور درد سے راحت فراہم کرتے ہیں۔

تیزابیت سے فوری نجات کے 4 بنیادی طریقے:

·         ٹھنڈا دودھ: بغیر چینی کے آدھا گلاس ٹھنڈا دودھ معدے کی جلن کو فوراً روکتا ہے۔

·         کیلا (Banana): اس میں موجود پوٹاشیم معدے کے تیزابی اثر کو کم کرتا ہے۔

·         سونف کا پانی: ایک چمچ سونف گرم پانی میں ابال کر پینے سے ہاضمہ درست ہوتا ہے۔

·         چوئنگ گم (Chewing Gum): چبانے سے بننے والی رطوبت (Saliva) تیزاب کو نیچے کی طرف دھکیلتی ہے۔


معدے کی تیزابیت اور جلن کیا ہے؟

بدہضمی، سینے کی جلن، یا تیزابیت ہاضمہ کے عام مسائل میں سے ایک ہے جس کا اکثر لوگوں کو سامنا ہوتا ہے۔ معدے کی تیزابیت اور سینے کی جلن ایک عام لیکن انتہائی تکلیف دہ مسئلہ ہے، جو غلط غذا، بے وقت کھانے، یا ذہنی دباؤ کی وجہ سے پیدا ہو سکتا ہے۔ اگرچہ ادویات فوری آرام دیتی ہیں، مگر قدرتی اور گھریلو نسخے دیرپا فائدہ پہنچاتے ہیں، اور سائیڈ افیکٹس سے پاک ہوتے ہیں۔

ذیل میں ہم چند مؤثر اور آزمودہ گھریلو علاج کے ٹوٹکے  پیش کر رہے ہیں جو آپ کو تیزابیت، بدہضمی اور جلن سے نجات دلانے میں مددگار ہو سکتے ہیں:

معدے کے ماہر ین کے مطابق معدے کی تیزابیت کی سب سے عام وجوہات میں دماغی تناؤ، بے وقت کھانے کی عادات، بعض ادویات، بہت زیادہ مسالہ دار کھانوں کا استعمال اور پیٹ کی مختلف بیماریاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سگریٹ نوشی بھی معدے کی تیزابیت میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

اس مسئلے سے چھٹکارا پانے کے لیے عام طور پر گھریلو ٹوٹکوں کو مفید سمجھا جاتا ہے، تاہم ان گھریلو علاج کے ساتھ ساتھ کچھ ایسی چیزوں سے پرہیز کرنے کا بھی مشورہ دیا جاتا ہے جو  پیٹ میں تیزابیت کا باعث بنتی ہیں۔

میو کلینک  ویب سائٹ کے مطابق اگر آپ سینے کی جلن کا شکار ہیں تو سافٹ ڈرنکس سے پرہیز کریں کیونکہ یہ معدے میں مخصوص گیسیں جمع کرکے تکلیف بڑھاتے ہیں۔ آپ کھٹے پھلوں سے بھی پرہیز کریں کیونکہ ان پھلوں میں تیزابیت بھی ہوتی ہے۔

معدے کی تیزابیت اور جلن کی بنیادی وجوہات

ہمارا طرز زندگی اور کھانے پینے کی عادات براہ راست ہمارے ہاضمے کو متاثر کرتی ہیں۔ مناسب مقدار میں پانی پینا، فائبر سے بھرپور غذائیں کھانے اور باقاعدگی سے ورزش کرنے سے نظام انہضام کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

1۔ تناؤ اور ڈپریشن:

دماغی تناؤ یا پریشانی نظام ہضم پر منفی اثر ڈالتی ہے کیونکہ اس سے معدے میں تیزابیت یا دیگر مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔  

·         ضرورت سے زیادہ تناؤ یا دباؤ نظام ہضم کو متاثر کرتا ہے۔

·         ڈپریشن معدے میں تیزابیت اور السر کا سبب بن سکتا ہے۔

2۔ پانی کی کمی:

جسم میں پانی کی کمی ہاضمے کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے، کیونکہ پانی کھانے کو ہضم کرنے اور نظام انہضام کو صحیح طریقے سے کام کرنے میں مدد کرتا ہے۔

3۔ نیند کی کمی:

نیند کی کمی ہاضمے کے عمل کو سست کر سکتی ہے اور جسم کی توانائی کے استعمال کو متاثر کر سکتی ہے۔

·          نیند کی کمی نظام انہضام کو سست کر دیتی ہے۔

·          بے قاعدہ نیند پیٹ کی تیزابیت کو بڑھا سکتی ہے۔

4۔ ادویات کا زیادہ استعمال:

اینٹی بائیوٹک یا درد کش ادویات معدے کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔ کچھ دوائیں گیس اور بدہضمی کا سبب بن سکتی ہیں۔

5۔ پیٹ کی بیماریاں:

جیسے گیسٹرائٹس، السر یا گیسٹرک ریفلوکس (GERD) جو ہاضمے کو متاثر کر سکتے ہیں۔

6۔ ورزش کی کمی:

جسمانی سرگرمی کی کمی سے نظام انہضام سست پڑ جاتا ہے اور قبض یا دیگر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

·         بیٹھنے سے ہاضمہ سست ہوجاتا ہے۔

·         جسمانی سرگرمی کی کمی قبض کا باعث بنتی ہے۔

7۔ کھانے کی حساسیت:

کچھ غذائیں پیٹ میں جلن یا گیس کا باعث بنتی ہیں۔ کچھ لوگ دودھ، گلوٹین یا دیگر اجزاء کے لیے حساس ہوتے ہیں، جو ہاضمے کے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو ہاضمے کے مسائل کا سامنا ہے تو بہتر ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کریں، تاکہ آپ کی علامات کا صحیح علاج کیا جا سکے۔

 

معدے کی تیزابیت اور جلن دور کرنے کے 15   آزمودہ اور موئثر ترین گھریلو علاج

مندرجہ ذیل گھریلو علاج معدے کی تیزابیت کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

1۔ ٹھنڈا دودھ (Cold Milk)

دودھ میں موجود کیلشیم معدے میں پیدا ہونے والے اضافی ہائیڈروکلورک ایسڈ (HCl) کو جذب کر کے نیوٹرلائز کرتا ہے، جبکہ اس کی چکنائی اور ٹھنڈک معدے اور خوراک کی نالی کی اندرونی سوجن پر حفاظتی تہہ بنا دیتی ہے ۔ اگر آپ کو دودھ سے الرجی نہیں، تو تیزابیت یا جلن محسوس ہونے پر آدھا گلاس ٹھنڈا دودھ بغیر چینی کے گھونٹ گھونٹ کر کے پینے سے یہ تیزابیت اور جلن میں فوری آرام دیتا ہے کیونکہ یہ معدے کی تیزابیت کو نیوٹرل کرتا ہے۔

2۔زیرے کا استعمال:   (Cumin Seeds)

زیرہ لعاب اور ہاضمے کے انزائمز کے اخراج کو متحرک کرتا ہے، جس سے ہاضمہ تیز ہوتا ہے۔ یہ معدے میں گیس کے بننے اور تیزابی رطوبتوں کے زیادہ بہاؤ کو روکتا ہے۔معدے کی تیزابیت کی وجہ سے سانس کی بو آسکتی ہے، لہٰذا تیزابیت کو کنٹرول کرنے  اور سانس کی بو ختم کرنےکے لیے زیرہ  بہترین ہے، جو نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے اور پیٹ کے درد کی شدت کو بھی کم کرتا ہے۔

طریقہ استعمال: اس پریشانی سے نجات کے لیے ایک چائے کا چمچ زیرہ ایک کپ پانی میں ابال کر قہوہ بنائیں اور ہر کھانے کے بعد اس قہوے کو باقاعدگی سے پی لیں۔ چند دنوں تک اس گھریلو ٹوٹکے پر عمل کرنے سے پیٹ کی جلن کم ہونا شروع ہو جائے گی۔  بھنے ہوئے زیرے کو پیس کر دہی کے ساتھ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

3۔ لیموں کا استعمال (Lemon)

اگرچہ لیموں طبعی طور پر تیزابی (Acidic) ہوتا ہے، لیکن حیرت انگیز طور پر ہاضمے کے دوران یہ جسم میں جاکر الکلائن (Alkaline) اثرات پیدا کرتا ہے۔ لیموں میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس جگر کے افعال کو بہتر بناتے ہیں اور بائل جوس (Bile Juice) کے اخراج کو متحرک کرتے ہیں، جس سے خوراک تیزی سے ہضم ہوتی ہے اور معدے میں تیزابیت جمع نہیں ہوتی۔

طریقہ استعمال: صبح نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھے لیموں کا رس نچوڑ کر پی لیں۔ اس کے علاوہ کھانے سے 15 سے 20 منٹ پہلے لیموں پانی کا استعمال معدے کو فعال رکھتا ہے اور ایسڈ ریفلکس کو روکتا ہے۔

4۔ پودینے کا استعمال (Mint Leaves / Pudina)

پودینے میں قدرتی طور پر "مینتھول" (Menthol) پایا جاتا ہے جو معدے اور خوراک کی نالی کے پٹھوں کو پرسکون کرتا ہے۔ یہ معدے کی گرمی، گیس، اور جلن کو فوری طور پر تسکین دیتا ہے۔ پودینہ خوراک کو اوپر کی طرف آنے (Acid Reflux) سے روکتا ہے اور نظام انہضام کی اندرونی سوزش کو ختم کرتا ہے۔

پیٹ کی تیزابیت سے نجات کے لیے سبز پتوں والی سبزیاں بھی بہت مفید ہیں۔ اس مسئلے سے نجات کے لیے آپ دھنیا، پودینہ، میتھی اور بند گوبھی وغیرہ کا باقاعدگی سے استعمال کر سکتے ہیں۔ معدے کی تیزابیت زیادہ تر غیر صحت بخش غذاؤں کے استعمال سے ہوتی ہے، لہٰذا ایسی غذاؤں کے بجائے صحت بخش سبز پتوں والی غذائیں استعمال کی جائیں۔

طریقہ استعمال: تازہ پودینے کے 6 سے 8 پتے ایک کپ پانی میں ابال کر قہوہ بنا لیں اور اسے کھانے کے بعد پی لیں۔ اس کے علاوہ تازہ پودینے کی چٹنی (دھنیا اور پودینہ ملا کر) کھانے کے ساتھ استعمال کرنا بھی تیزابیت اور بدہضمی کے لیے انتہائی مفید ہے۔

5۔دلیہ:  (Porridge)

دلیہ کو بچوں کا کھانا بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ بہت نرم اور زود ہضم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے معدے کو اسے ہضم کرنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی اور معدے کا نظام پرسکون رہتا ہے۔اس لیے اکثر طبی ماہرین تیزابیت کی صورت میں اسے استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں دلیہ میں فائبر (Fiber) وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو معدے میں بننے والے اضافی تیزاب (Acid) کو جذب کر لیتا ہے اور اسے اوپر کی طرف (خوراک کی نالی میں) آنے سے روکتا ہے۔

 اس میں موجود فائبر نظامِ ہضم کو اعتدال پر رکھتا ہے اور گیس یا بدہضمی کی شدت کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ فائبر سے بھرپور دیگر غذائیں بھی معدے کی تیزابیت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔

استعمال کا طریقہ: تیزابیت کی صورت میں بغیر دودھ یا کم چکنائی والے ہلکے دودھ کا سادہ دلیہ (بغیر زیادہ مرچ مصالحے یا تیز مرغن اشیاء کے) استعمال کرنا سب سے زیادہ مفید ہوتا ہے۔

6۔ادرک کا استعمال: (Ginger)

ادرک میں زبردست اینٹی انفلامیٹری (سوزش دور کرنے والی) خصوصیات ہوتی ہیں۔ یہ معدے کی سوجن کو ختم کرتا ہے اور معدے کو جلدی خالی کرنے میں مدد دیتا ہے تاکہ کھانا زیادہ دیر تک پڑے رہ کر تیزاب نہ بنائے۔یہ جڑ والی سبزی تیزابیت میں بہت مفید ہے، کیونکہ ادرک کے بہت سے طبی فوائد ہیں۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ اور سوزش کی خصوصیات ہیں جو پیٹ کی تیزابیت، بدہضمی، سینے کی جلن اور پیٹ کے دیگر مسائل کے لیے بھی مفید ہیں۔ اگر آپ معدے کی تیزابیت کا شکار ہیں تو ادرک کی چائے کا استعمال شروع کریں۔

طریقہ استعمال: ادرک کا ایک چھوٹا ٹکڑا ایک کپ پانی میں ابالیں اور ادرک کی چائے بنا کر پییں، یا ادرک کے ٹکڑے پر نمک لگا کر چبا لیں۔ اس کے علاوہ ادرک کے تازہ ٹکڑوں کو کھانے کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

7۔دہی کا استعمال: (Yogurt)

دہی کو پیٹ کی تیزابیت کا بہترین علاج کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ دہی میں ایسے مفید غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو پیٹ کی جلن کو کم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر آپ کو اکثر پیٹ میں جلن کا سامنا رہتا ہے تو نہارمنہ دہی کا استعمال شروع کر دیں، اسے کچھ دن استعمال کرنے کے بعد معدے کی تیزابیت میں نمایاں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ 

دہی کی تاثیر بڑھانے کے لیے آپ اس میں کیلا اور خربوزہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف تیزابیت میں کمی آئے گی بلکہ آپ کو بھرپور غذائیت بھی ملے گی، جو آپ کو تھکاوٹ اور کمزوری محسوس کرنے سے روکے گی۔

8۔سونف کا پانی : (Fennel Water)

سونف میں موجود "انیتھول" نامی کمپاؤنڈ معدے کے پٹھوں اور ہاضمے کی نالی کے کھچاؤ کو ختم کرتا ہے۔ یہ گیس کو خارج کرتا ہے اور معدے میں تیزاب کی زیادہ مقدار بننے کے عمل کو روکتا ہے۔بعض طبی ماہرین کے مطابق کھانے کے بعد سونف کے چند بیج چبانے سے تیزابیت کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ سونف سے بنی چائے بھی غذائی نالی کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت مفید سمجھی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سونف سے بنا مشروب بھی بدہضمی اور پیٹ پھولنے کے لیے بہت مفید ہے۔

طریقہ استعمال: ایک چمچ سونف کو ایک کپ پانی میں 5 منٹ تک ابالیں۔ پانی کو چھان کر نیم گرم حالت میں کھانے کے 20 منٹ بعد پییں۔

9۔ناریل کا پانی: (Coconut Water)

ناریل کا پانی جسم کے pH بیلنس کو الکلائن میں تبدیل کرتا ہے۔ یہ معدے میں میوکس (Mucus) بننے کا عمل تیز کرتا ہے، جو معدے کی دیواروں کو تیزاب کے نقصان دہ اثرات سے بچاتا ہے۔معدے کی جلن کی صورت میں ناریل کا پانی پیا جائے تو تیزاب کی سطح الکلائن میں بدل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ناریل کا پانی پینے سے معدے میں ایسے اجزاء کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو تیزابیت کے مضر صحت اثرات سے بچاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ناریل کا پانی فائبر سے بھی بھرپور ہوتا ہے جو تیزابیت کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ دن میں کسی بھی وقت ایک گلاس تازے ناریل کا پانی پییں۔

10۔کیلے کا استعمال: (Banana)

کیلا ایک قدرتی الکلائن (Alkaline) غذا ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیم معدے کے pH لیول کو بڑھا کر تیزابیت کے اثر کو زائل کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا فائبر معدے کی اندرونی جھلی (Mucosal Lining) کو تیزاب کے کاٹنے سے محفوظ رکھتا ہے۔

ایکائیلین کی بڑی مقدار  کی وجہ  سےکیلے تیزابیت کی شدت کو کم کرنے کے لیے بہت مفید تصور کیے جاتے ہیں،  جو تیزابیت کے خلاف موثر کام کرتی ہے۔ پیٹ کی جلن سے نجات کے لیے آپ روزانہ ایک سے دو کیلے کھا سکتے  ہیں۔اس کے علاوہ آپ کیلے کو دہی میں شامل کر کے بھی کھا سکتے ہیں اور اس سے تیار کردہ مزیدار ملک شیک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کیلے کو دودھ اور دہی کے ساتھ استعمال کرنے سے نہ صرف معدے کی تیزابیت کم ہوگی بلکہ آپ کی طاقت بھی بڑھے گی۔

11۔گڑ کا استعمال: (Jaggery)

گڑ کو پیٹ کی جلن کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے، اس میں میگنیشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ نظام ہاضمہ کو طاقت فراہم کرتا ہے اور تیزابیت کو کم کرتا ہے۔ پیٹ کی جلن سے نجات کے لیے گڑ کا ایک چھوٹا ٹکڑا کھانے کے بعد منہ میں رکھیں اور اسے چوس لیں۔ اس سے نہ صرف تیزابیت کم ہوگی بلکہ آپ کے جسم کا درجہ حرارت بھی معتدل ہوگا۔

دوپہر یا رات کے کھانے کے فوراً بعد گڑ کا ایک چھوٹا ٹکڑا (تقریباً 10 گرام) آہستہ آہستہ چوس کر کھائیں۔ کھانا کھانے کے بعد گڑ کھانے سے ہاضمہ الکلائن ہو جاتا ہے اور تیزابیت کے اثرات زائل ہو جاتے ہیں۔ یہ علاج معدے کی تیزابیت کے لیے بہت موثر سمجھا جاتا  ہے۔

12۔ تلسی کے پتے (Basil Leaves)

تلسی کے پتے  یوجینول (Eugenol) اور اینٹی آکسیڈنٹس  ہوتے ہیں جومعدے کو زیادہ میوکس پیدا کرنے پر ابھارتے ہیں اور تیزاب بنانے والے خلیات کی کارکردگی کو متوازن کرتے ہیں، جس سے گیس اور تیزابیت فوری طور پر ختم ہو جاتی ہے۔

طریقہ استعمال: تیزابیت محسوس ہوتے ہی 3 سے 5 تازہ تلسی کے پتے دھو کر اچھی طرح  پیس کر  چٹنی بنا  کر استعمال کریں  یا نمک لگا کرچبا لیں یا  پھرانہیں پانی میں ابال کر کاڑھا بنا  کر پی لیں۔

13۔ سیب کا سرکہ (Apple Cider Vinegar)

اکثر تیزابیت معدے میں کم ایسڈ بننے کی وجہ سے بھی ہوتی ہے جس سے خوراک کی نالی کا والو (LES) بند نہیں ہوتا۔ سیب کا سرکے میں  ایسٹک ایسڈ (Acetic Acid) اور انزائمز پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ معدے کا pH متوازن کر کے والو کو بند کرتا ہے اور تیزاب کو اوپر آنے سے روکتا ہے۔

طریقہ استعمال: ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ملا کر صبح نہار منہ یا کھانے سے 15 منٹ پہلے پییں۔

14۔ دارچینی (Cinnamon)

دارچینی میں  اسنامالڈیہائڈ (Cinnamaldehyde)  ہونے کی وجہ سے یہ ایک قدرتی اینٹاسڈ کی طرح کام کرتی ہے۔ یہ ہاضمے کی نالی کے انفیکشن کو دور کرتی ہے اور معدے میں اینزائمز کے اخراج کو بہتر بنا کر کھانا تیزی سے ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اسے چائے یا گرم پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے معدے کے تیزابی اثرات کم ہوتے ہیں۔

طریقہ استعمال: آدھا چمچ دارچینی پاؤڈر ایک کپ پانی میں ابال کر چائے کی طرح پییں، یا شہد کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔

15۔ لونگ (Cloves)

لونگ میں یوجینول آئل (Eugenol Oil)پایا جاتا ہےایک یا دو لونگ چبانے سے معدے میں ہاضمے کے رس (Digestive Juices) کی مقدار بڑھتی ہے اور گیس و تیزابیت کا اخراج آسانی سے ہو جاتا ہے۔جس سے تیزابیت نیوٹرلائز ہوتی ہے اور پیٹ کے پٹھوں کو آرام ملتا ہے۔ طریقہ استعمال: تیزابیت یا گیس بننے پر 1 سے 2 لونگ منہ میں رکھ کر کاٹیں اور اس کا رس آہستہ آہستہ نگلیں۔

 دیگر اہم مشورے:

·         کھانے کے بعد فوراً لیٹنے سے گریز کریں

·         مسالہ دار اور تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں

·         کھانے کو اچھی طرح چبا کر کھائیں

·         روزانہ 15-20 منٹ چہل قدمی کو معمول بنائیں

 

خلاصہ

ہمارا طرز زندگی اور کھانے پینے کی عادات براہ راست ہمارے ہاضمے کو متاثر کرتی ہیں۔ مناسب مقدار میں پانی پینا، فائبر سے بھرپور غذائیں کھانے اور باقاعدگی سے ورزش کرنے سے نظام انہضام کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔اس مسئلے سے چھٹکارا پانے کے لیے عام طور پر گھریلو ٹوٹکوں کو مفید سمجھا جاتا ہے، تاہم ان گھریلو علاج کے ساتھ ساتھ کچھ ایسی چیزوں سے پرہیز کرنے کا بھی مشورہ دیا جاتا ہے جو  پیٹ میں تیزابیت کا باعث بنتی ہیں۔


مزید معلومات کے لیے یہ بھی پڑھیں! 

آپ کی  رائے

 اگر آپ معدے کی جلن یا تیزابیت سے پریشان ہیں تو اب مہنگی دواؤں کے بجائے آزمائیں یہ قدرتی گھریلو نسخے!

صحت مند زندگی کے لیے آج ہی اپنی غذا اور عادات میں یہ آسان تبدیلیاں لائیں۔

نیچے کمنٹ سیکشن (Comments) میں اپنے تجربات اور سوالات  اور اپنی رائے ہمارے ساتھ ضرور شیئر کریں! اگر آپ کو یہ معلومات مفید لگی ہیں، تو اپنے دوستوں اور احباب کے ساتھ لازمی شیئر کریں اور پوسٹ کو آگے بڑھا کر کسی اور کی مدد کریں!


طبی ڈسکلیمر (Medical Disclaimer)

طبی انتباہ: اس آرٹیکل میں فراہم کردہ تمام معلومات صرف عام آگاہی اور تعلیمی مقاصد کے لیے ہیں اور یہ کسی پیشہ ورانہ طبی مشورے، تشخیص یا علاج کا متبادل نہیں ہیں۔ اگر آپ معدے کے شدید درد، مسلسل الٹیوں یا السر کے عارضے میں مبتلا ہیں، تو کسی بھی ہوم ریمیڈی کو استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج یا مستند ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔


FAQ: اکثر پوچھے جانے والے سوالات

سوال: کیا معدے کی تیزابیت میں ٹھنڈا دودھ پینا واقعی فائدہ مند ہے؟

جی ہاں، ٹھنڈا دودھ میں موجود کیلشیم معدے کے اضافی ایسڈ (HCl) کو فوراً نیوٹرلائز کرتا ہے، جبکہ اس کی ٹھنڈک اور چکنائی خوراک کی نالی اور معدے کی سوزش پر ایک حفاظتی تہہ بنا کر جلن ختم کرتی ہے۔

سوال: سوتے وقت سینے کی جلن اور تیزابیت سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟

رات کو ہمیشہ بائیں (Left) کروٹ پر سوئیں اور سر والے حصے کو 6 انچ اونچا رکھیں۔ بائیں کروٹ سونے سے معدہ خوراک کی نالی سے نیچے رہتا ہے، جس سے کششِ ثقل کے تحت تیزاب اوپر نہیں آتا۔

سوال: کیا چائے یا کافی پینے سے معدے کی تیزابیت بڑھتی ہے؟

جی ہاں، چائے اور کافی میں موجود کیفین (Caffeine) معدے کے تیزابی غدود کو متحرک کرتی ہے اور خوراک کی نالی کے والو کو ڈھیلا کر دیتی ہے، جس سے تیزابیت اور سینے کی جلن میں اضافہ ہوتا ہے۔

سوال: معدے کی تیزابیت اور السر سے بچنے کے لیے کن غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیے؟

زیادہ مرچ مصالحے دار کھانوں، تلی ہوئی چیزوں، چائے، کافی، ڈبہ بند جوسز اور شدید کھٹی اشیاء سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ یہ معدے کی اندرونی جھلی کو نقصان پہنچاتی ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے