جانیئےبلیک ہیڈز سے نجات کے 15 آسان
اور موثر قدرتی طریقے
جانیئےبلیک ہیڈز سے نجات کے 15 آسان اور موثر قدرتی طریقے
بلیک ہیڈز سے نجات کے محفوظ اور مستند گھریلو طریقے: جنہیں گھر میں آسانی سے آزمایا جاسکتا ہے۔
تحریر: مریم افضل
26-4-2025
بلیک ہیڈز (Blackheads) ایک انتہائی عام جلدی مسئلہ ہے جو ہر عمر کے افراد کو متاثر کر سکتا ہے۔ اکثر لوگ انہیں محض مساموں میں جمے ہوئے میل یا گندگی کا نام دیتے ہیں، لیکن طبی زبان میں یہ ایکنی ہی کی ایک قسم ہیں جنہیں Open Comedones کہا جاتا ہے۔ یہ اس وقت بنتے ہیں جب جلد کے مسام زائد تیل (Sebum) اور مردہ خلیات (Dead Skin Cells) سے بند ہو جاتے ہیں۔ مسام میں موجود یہ مواد جب ہوا کے رابطے میں آتا ہے، تو آکسیڈیشن (Oxidation) کے عمل کی وجہ سے اس کا رنگ سیاہ یا گہرا بھورا ہو جاتا ہے۔
یہ سیاہ یا گہرے بھورے دھبے جلد کی سطح پر نمودار ہوتے ہیں اور اکثر ایسے محسوس ہوتے ہیں جیسے مساموں میں میل یا گندگی بھر گئی ہو۔میڈیکل نیوز ٹوڈے کے مطابق یہ درحقیقت جلد کے اندر موجود مردہ خلیات ہوتے ہیں جو آکسیڈیشن کی وجہ سے کالے نظر آتے ہیں۔ماہرین جلد کے مطابق، بلیک ہیڈز کا مسئلہ اکثر ہارمونل تبدیلیوں، صفائی کی کمی اورچکنی جلد کی وجہ سے بڑھتا ہے۔ اس کے علاوہ، تیزابیت کی زیادتی یا بیکٹیریا کا اثر بھی ان کا باعث بن سکتا ہے۔بلیک ہیڈز کا مسئلہ جلد کی صفائی کے فقدان اور سیبم کی اضافی پیداوار کے باعث پیدا ہوتا ہے۔
لوگ اکثر سمجھتے ہیں کہ یہ چہرے پر جمنے والی مٹی یا میل ہے، حالانکہ اس کا تعلق گندگی سے نہیں بلکہ کیمیائی آکسیڈیشن سے ہے۔ اسی لیے انہیں صابن یا سخت سکرب سے رگڑنا مسئلے کو حل کرنے کے بجائے مزید بگاڑ دیتا ہے۔
بلیک ہیڈز سے نجات اور جلد کی صفائی کے قدرتی ، محفوظ اور مستند15 گھریلو طریقے
بلیک ہیڈز سے ہمیشہ کے لیے نجات، چہرے کی چمک اور جلد کی صفائی کے لیے قدرتی اور گھریلو علاج کے ٹوٹکے
ہم آپ کو جلد سے بلیک ہیڈز دور کرنے کے لیے کچھ آسان قدرتی علاج اور گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے جن پہ عمل کرنا آپ کے لیے بہت آسان ہو گا۔یہ عام آزمائے گئے اور آزمودہ گھریلو علاج اور ٹوٹکے ہیں جو نسل در نسل منتقل ہوتے رہے ہیں۔ان میں استعمال ہونے والی تمام چیزیں آپ کو آپ کے کچن سے ہی مل جائیں گی تو چلیے ٹوٹکوں کی طرف!
اگر آپ قدرتی اجزاء سے علاج کو ترجیح دیتے ہیں، تو صرف وہی
طریقے اپنائیں جو جلد کا قدرتی تحفظ
(Skin Barrier) متاثر
نہ کریں۔
ویب میڈ ویب سائٹ کے مطابق بلیک ہیڈز سے نجات کے لیے صفائی کے خاص طریقوں کو اپنانا ضروری ہے تاکہ مسام کو صاف رکھا جا سکے اور بلیک ہیڈز سے بچا جا سکے۔ان کے علاوہ چہرے کی صفائی بھی بہت ضروری ہے اور چہرے کو بھاپ دینا بھی فائدہ مند ہوتاہے۔
- چہرے
کی صفائی:
ہیلتھ
لائن کی ویب سائٹ کے مطابق اپنے چہرے کو دن میں کم از کم دو بار صاف کریں تاکہ
اضافی تیل اور گندگی دور ہو سکے۔
- چہرے
کو بھاپ دینا:
چہرے کو بھاپ دینے سے مسام کھلتے ہیں اور بلیک ہیڈز کو ہٹانا
آسان ہو جاتا ہے۔
یہ قدرے سخت ہوتے ہیں جو جلد کو ہلکا دبانے سے نکل آتے ہیں،
لیکن ایسا کرنے سے انفیکشن اور داغ کے پھیلنے یا پھیلنے کا خطرہ ہوسکتا ہے یہ
قدرے مشکل اور تھوڑا تکلیف دہ عمل ہے۔ مگر اچھی بات یہ ہے کہ ان
سے نجات اتنی مشکل نہیں درحقیقت چند گھریلو ٹوٹکے اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے
ہیں۔
1۔چہرے کی چمک اور صفائی کے لیے سبز چائے کا استعمال: (Green Tea)
- طبی افادیت: سبز چائے میں EGCG (Epigallocatechin Gallate) نامی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس اور
پولی فینول ہوتے ہیں جو جلدی سوجن کو کم کرتے ہیں اور جلد کے اضافی تیل کی
پیداوار کو روکتے ہیں۔گرین ٹی کو پینے کے علاوہ چہرے پر بھی لگا سکتے ہیں۔یہ
ہماری جلد سے اضافی تیل کو ختم کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔یہ اینٹی آکسیڈنٹ
کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔
1۔ترکیب:
- اجزاء: 1 چائے کا چمچ گرین ٹی (یا 1 ٹی
بیگ)، 1 کپ صاف پانی۔
- بنانے کی ترکیب: پانی کو ابالیں اور اس میں سبز
چائے ڈال کر 5 منٹ کے لیے ڈھانپ دیں۔ اب اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور چھان کر کسی
اسپرے بوٹل یا برتن میں محفوظ کر لیں۔
- لگانے کا طریقہ: کاٹن پیڈ (روئی) کو اس جوشاندے
میں بھگوئیں اور متاثرہ جگہ پر 3 سے 5 منٹ کے لیے رکھ دیں۔ بعد میں ٹھنڈے
پانی سے چہرہ دھو کر موئسچرائزر لگا لیں۔
- تکرار: روزانہ رات کو سونے سے پہلے۔
گرین ٹی آپ کی جلد کے تیل کو کنٹرول کرنے میں بہت مددگار ہے۔ چھنی ہوئی پتیوں کو کھول کر آنکھوں کے حلقوں پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ حلقوں کے لیے بھی بہت مفید ہیں۔
2۔ترکیب:
ایک کھانے والا چمچ سبز چائے کی خشک پتیوں کو تھوڑے سے پانی میں بھگو کر رکھ دیں جب پتیاں کھل کر نرم ہو جائیں تو ان کو پیس کر پیسٹ بنا لیں۔
- لگانے کا طریقہ اب متاثرہ جگہ پر اس پیسٹ کو دو سے تین منٹ کے لیے لگائیں۔چکنی جلد کی صورت میں ذرا زیادہ دیر تک اس پیسٹ کو متاثرہ جگہ پر ملیں اور خشک ہونے پر تاذہ پانی سے چہرے کو دھو لیں۔ یہ سکرب چکنی جلد کو گہرائی میں جا کر صاف کرتا ہے اور مساموں کو کھولتا ہے۔
2۔بلیک ہیڈز سے نجات اور جلد کی صفائی کے لیے ہلدی، دہی اور بیسن کا استعمال
طبی افادیت:
یہ تینوں اجزاء ایشیائی روایت میں صدیوں سے استعمال ہو رہے ہیں
اور سائنسی نقطہ نظر سے بھی انتہائی محفوظ اور فائدے مند ہیں۔ یہ بلیک ہیڈز
کے لیے کیسے کام کرتے ہیں:
بیسن
(Gram Flour / Chickpea Flour)
- طبی افادیت: بیسن ایک قدرتی کلینزر (Cleanser) اور ہلکا ایکسفولیئٹر ہے۔ یہ
چہرے کی گہرائی سے صفائی کرتا ہے، چہرے کی اضافی چکنائی (Sebum) کو جذب کرتا ہے اور مساموں میں
جمے ہوئے مردہ خلیات کو نکالنے میں مدد کرتا ہے۔
دہی
(Yogurt)
- طبی افادیت: دہی میں قدرتی طور پر لیکٹک
ایسڈ (Lactic Acid) ہوتا ہے، جو کہ ایک ہلکا AHA (Alpha Hydroxy Acid) ہے۔ یہ مساموں کے اندر جمی
چکنائی اور مردہ خلیوں کے جوڑ کو نرم کر کے گھلاتا ہے، جس سے جلد صاف اور نرم
ہوتی ہے۔
کستوری ہلدی
(Turmeric)
- طبی افادیت: ہلدی میں کرکومن (Curcumin) نامی عنصر ہوتا ہے جس میں زبردست
اینٹی بیکٹیریل اور سوزش کو کم کرنے والی (Anti-inflammatory) خصوصیات ہوتی ہیں۔ یہ چہرے پر
دانوں کی سرخی اور بیکٹیریا کو پھیلنے سے روکتی ہے۔
بیسن، دہی اور ہلدی کا ماسک بنانے کی مکمل ترکیب
اجزاء:
- بیسن: 1 کھانے کا چمچ
- سادہ دہی: 1 سے 2 چائے کے چمچ (گاڑھا)
- کستوری ہلدی: صرف ایک چٹکی (عام کھانے والی
ہلدی کے بجائے کستوری یا خام ہلدی استعمال کریں تاکہ چہرہ پیلا نہ ہو)
بنانے کی ترکیب:
1. ایک
صاف پیالی میں بیسن اور چٹکی بھر ہلدی ملا لیں۔
2. اب
اس میں حسبِ ضرورت دہی شامل کریں اور چمچ سے اچھی طرح پھینٹ کر ایک ہموار پیسٹ بنا
لیں (پیسٹ نہ زیادہ پتلا ہو نہ بہت گاڑھا)۔
لگانے کا طریقہ:
1. چہرے
کو نیم گرم پانی سے دھو کر تولیے سے ہلکا خشک کریں۔
2. اس
آمیزے کو انگلیوں یا برش کی مدد سے بلیک ہیڈز والے حصوں (ناک، ٹھوڑی، ماتھے) اور
پورے چہرے پر مساوی تہہ کی صورت میں لگائیں۔
3. اسے
10
سے
12 منٹ
کے لیے لگا رہنے دیں۔ (ماسک کو 100% پاپڑ کی طرح خشک نہ ہونے دیں، جب 80% خشک ہو
جائے تو دھو لیں)۔
4. دھوتے
وقت ہاتھوں کو ہلکا گیل کریں اور 1 منٹ کے لیے بالکل ہلکے ہاتھوں سے چہرے پر دائرے
کی شکل
(Circular motion)
میں مساج کریں تاکہ بیسن اور دہی کے
ذرات مساموں کی صفائی کر سکیں۔
5. تازہ
پانی سے چہرہ دھو لیں اور بعد میں لائٹ ویٹ موئسچرائزر لگائیں۔
استعمال کی باقاعدگی:
- ہفتے میں 2 بار اس ماسک کا استعمال بلیک ہیڈز
کو کنٹرول کرنے اور چہرے کی شفافیت کے لیے مکمل محفوظ اور بہترین ہے۔
3۔بلیک ہیڈز اور جلد کی صفائی کے لیےدہی کا استعمال:
سائنسی
افادیت: سادہ دہی کا استعمال جلد کی گہری صفائی
اور چہرے کی داغ دھبے دور کرنے کا ایک انتہائی محفوظ اور مؤثر طریقہ ہے۔
- لییکٹک ایسڈ (Lactic
Acid):
دہی
میں موجود لییکٹک ایسڈ ایک معتدل قدرتی ایکسفولیئٹر ہے جو مساموں کی گندگی
اور مردہ خلیات کو بغیر جلد کو نقصان پہنچائے صاف کرتا ہے۔
- وٹامن بی کمپلیکس: وٹامن B12 اور B2 جلد کی ہائپر پگمنٹیشن (چھائیوں)
کو کم کرتے ہیں اور نئے، صحتمند خلیوں کی نشوونما میں مدد دیتے ہیں۔
- اینٹی سوزش خصوصیات: دہی آنکھوں کے نیچے سوجن اور
سیاہ حلقوں کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کی قدرتی رنگت اور چمک کو بحال رکھتی
ہے۔
طریقہ
استعمال:
ایک
چمچ تازہ دہی کا لیپ بنائیں اور چہرے پر لگائیں۔ 15 منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو
لیں۔ بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں 1 سے 2 بار استعمال کریں۔
4۔ملتانی مٹی اور عرقِ گلاب کا کلے ماسک
بلیک ہیڈز سے نجات اور چمکدار جلد کے
لیے قدرتی علاج:
طبی افادیت: ملتانی مٹی (Fuller's Earth) یا بینٹونائٹ کلے میں زبردست جاذب (Absorbent) خصوصیات ہوتی ہیں۔ یہ جلد کے کھلے
مساموں سے اضافی تیل، زہریلے مادے اور باریک ذرات کو مقناطیس کی طرح کھینچ لیتی
ہے۔ ملتانی مٹی کے ماسک میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ اس سے مسام میں
جمی تمام گندگی صاف ہوجاتی ہے۔ ہفتے میں ایک مرتبہ ملتانی مٹی کے ماسک کا
استعمال کرنا بلیک ہیڈز ہونے سے روکتا ہے۔
1۔ترکیب:
اجزاء1: کھانے کا چمچ ملتانی مٹی، 1.5 کھانے کا چمچ خالص عرقِ گلاب۔
بنانے کی ترکیب: نارمل جلد کے لیے ملتانی مٹی میں عرق گلاب ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اس کو چہرے یا بلیک ہیڈز پر لیپ کردیں اور خشک ہونے پر تازہ پانی سے دھو لیں۔ یہ ماسک بلیک ہیڈز کے علاج کے لیے بہت زبردست ہے۔
لگانے کا طریقہ: چہرے پر برش یا انگلیوں کی مدد سے مساوی تہہ لگائیں۔ اسے 80% تک خشک ہونے دیں (تقریباً 8 سے 10 منٹ)۔ ماسک کو مکمل پاپڑ کی طرح خشک نہ ہونے دیں کیونکہ اس سے جلد کی اپنی نمی چھن جاتی ہے۔ نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔
تکرار: ہفتے میں صرف 1 سے 2 بار۔
2۔ ترکیب:
اجزاء: سنگترےکے چھلکوں کا پاؤڈر اور ملتانی مٹی کو ہم وزن ملا لیں۔
بنانے کی ترکیب: ملتانی مٹی چکنی جلد والوں کے لیے بہت مفید ہوتی ہے ۔ اور اس میں عرق گلاب ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں۔
لگانے کا طریقہ: اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور اس کے بعد خشک ہونے دیں ۔ خشک ہونے پر اس ماسک کو پانی کی مدد سے گیلا کریں اور چہرے پر ہلکے ہاتھ سے مساج کرتے ہوئے اتار لیں۔ ملتانی مٹی کا ماسک چہرے کیلئے بہترین سکرب بھی ثابت ہوتا ہے۔
تکرار: مہینے میں دو بار اس نسخے کا استعمال جلد کو کیل مہاسوں سے دور رکھتا ہے۔
5۔بلیک ہیڈز سے نجات کے لیے اوٹ مل (جو کا دلیہ)، شہد اور دہی کا سکرب
- طبی افادیت: اوٹ مل میں ایوینانتھرا مائڈز
(Avenanthramides) نامی اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جلن کو دور کرتے ہیں۔
دہی میں موجود لیکٹک ایسڈ (Lactic Acid) ایک ہلکا Alpha Hydroxy Acid (AHA) ہے جو مردہ خلیات کو نرم کر کے
خارج کرتا ہے۔
- اجزاء: 2 کھانے کے چمچ باریک پسا ہوا اوٹ
مل (جو کا آٹا)، 1 کھانے کا چمچ سادہ دہی اور چند قطرے شہد۔
- بنانے کی ترکیب: تینوں کو ملا کر 5 منٹ کے لیے
رکھ دیں تاکہ جو کا دلیہ نرم ہو جائے۔
- لگانے کا طریقہ: اس آمیزے کو چہرے پر لگائیں اور
2 منٹ تک بالکل ہلکے ہاتھوں سے سرکلر موشن میں مساج کریں۔ 10 منٹ بعد پانی سے
دھو لیں۔
- تکرار: ہفتے میں 2 بار۔
6۔بلیک ہیڈز سے نجات کے لیے خالص شہد کا استعمال:
- طبی افادیت: خالص شہد میں قدرتی اینٹی بیکٹیریل، اینٹی وائرل اور ہائیڈریٹنگ خصوصیات ہوتی ہیں۔ یہ قدرتی 'ہمیکٹنٹ' (Humectant) ہے جو مساموں سے بیکٹیریا صاف کرتا ہے اور جلد کو نرم بناتا ہے۔ شہد میں موجود خاصیت چہرے کی جلد اور بلیک ہیڈز دونوں کے لیے بہترین کام کرتی ہے۔شہد جلد کو نمی پہنچانے کے ساتھ ساتھ اسے ٹائٹ بھی کرتا ہے اور آپ کی جلد کو چمک اور تازگی فراہم کرتا ہے۔
- اجزاء: 1 کھانے کا چمچ خالص اور غیر پروسیس شدہ (Raw) شہد۔
- بنانے کی ترکیب: اسے کسی چیز میں ملانے کی ضرورت نہیں۔
- لگانے کا طریقہ: چہرہ نیم گرم پانی سے دھو کر خشک کریں۔ شہد کو بلیک ہیڈز والے حصے (ناک، ٹھوڑی) پر لگائیں۔ 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر نیم گرم پانی سے ہلکا مساج کرتے ہوئے دھو لیں۔ چکنی جلد اور مہاسوں کے لیے بھی خالص شہد اپنے چہرے پر لگائیں اور دس منٹ کے لیے لگا رہنے دیں۔ دس منٹ بعد اسے ہلکے گرم پانی سے دھو دیں۔
- تکرار: ہفتے میں 3 بار۔
7۔ ایلوویرا جیل (Aloe Vera Gel)
- طبی افادیت: ایلوویرا میں سالسیلک ایسڈ کی قدرتی مقدار ہوتی ہے اور یہ سوجن کو کم کرنے (Anti-inflammatory) میں مدد کرتا ہے۔
- ترکیب و استعمال: خالص ایلوویرا جیل چہرے پر لگا
کر 15 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ (روزانہ استعمال کے لیے محفوظ)۔
8۔ چہرے کی ہلکی بھاپ (Facial Steam)
- طبی افادیت: نیم گرم بھاپ مساموں میں جمی
ہوئی چکنائی کو نرم کرتی ہے، جس سے صفائی کا عمل آسان ہو جاتا ہے۔
- ترکیب و استعمال: ایک برتن میں گرم پانی لے کر 3
سے 5 منٹ تک چہرے کو بھاپ دیں، اس کے فوراً بعد کوئی ہلکا فیس واش یا کلے
ماسک استعمال کریں۔
- (ہفتے میں 1 بار)۔
9۔ جوجوبا آئل کا مساج (Jojoba Oil)
- طبی افادیت: جوجوبا آئل کی کیمیائی ساخت
انسان کے قدرتی سیبم سے بہت ملتی جلتی ہے۔ یہ جلد کو یہ پیغام دیتا ہے کہ
مزید تیل بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔
- ترکیب و استعمال: 3 سے 4 قطرے جوجوبا آئل سے 2 منٹ
چہرے کا مساج کریں اور بعد میں نیم گرم پانی اور فیس واش سے صاف کر لیں۔
- (ہفتے میں 2 بار)۔
10۔ چارکول ماسک (Activated Charcoal Mask)
- طبی افادیت: ایکٹیویٹڈ چارکول مساموں میں جمی
گندگی اور زہریلے مادوں کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
- ترکیب و استعمال: چارکول پاؤڈر کو عرقِ گلاب یا
ایلوویرا میں ملا کر 10 منٹ لگائیں اور دھو لیں۔ (پیلوف اسٹرپس کے بجائے
دھونے والے ماسک کا انتخاب کریں)۔
- (ہفتے میں 1 بار)۔
11۔ عرقِ گلاب اور گلیسرین کا مساج
- طبی افادیت: یہ امتزاج جلد کا pH متوازن رکھتا ہے اور بغیر مسام
بند کیے جلد کو نمی فراہم کرتا ہے۔
- ترکیب و استعمال: ہم وزن عرقِ گلاب اور گلیسرین
ملا کر رات کو چہرے پر مساج کریں اور صبح دھو لیں۔ (روزانہ استعمال کے لیے
محفوظ)۔
12۔ چاول کے آٹے اور دہی کا ماسک محفوظ
اور معتدل سکرب
(Lactic Acid / Rice Starch)
- طبی افادیت: چاول کا آٹا اور دہی کا امتزاج
ایک انتہائی معتدل طبیعی اور کیمیائی ایکسفولیئٹر کے طور پر کام کرتا ہے جو
بغیر چہرے کو زخمی کیے جلد کی اوپری سطح کے مردہ خلیات کو الگ کر دیتا ہے۔
- ترکیب و استعمال: 1 چمچ باریک پسا چاول کا آٹا اور 1
چمچ دہی ملا کر پیسٹ بنائیں۔ چہرے پر 10 منٹ لگائیں اور بالکل ہلکے ہاتھوں سے
دھو لیں۔ (ہفتے میں 1 سے 2 بار)۔
13۔کیلے کے اندرونی چھلکے کا مساج: (Banana peel massage)
- افادیت: کیلے کے چھلکے کے اندرونی سفید
حصے میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو چہرے کی سوجن کم کرتے ہیں اور مساموں کی
چکنائی صاف کرتے ہیں۔
- ترکیب و استعمال: کیلے کے چھلکے کے اندرونی حصے کو
بلیک ہیڈز والی جگہ پر 2 سے 3 منٹ کے لیے نرمی سے رگڑیں اور 10 منٹ بعد دھو
لیں۔ (ہفتے میں 3 بار)۔
14۔ پپیتے کا گودا (Papaya Mask)
- افادیت: پپیتے میں پاپین (Papain) نامی قدرتی اینزائم ہوتا ہے جو
چہرے کے مردہ خلیات اور جمی ہوئی چکنائی کو ازخود پگھلاتا ہے۔
- ترکیب و استعمال: پکے ہوئے پپیتے کا 2 چمچ گودا
چہرے پر 15 منٹ کے لیے لگائیں اور سادہ پانی سے دھو لیں۔ (ہفتے میں 2 بار)۔
15۔ زیتون کے تیل کا مساج (Olive oil massage)
- افادیت: زیتون کا تیل مساموں میں جمی پرانی
اور سخت چکنائی کو نرم کر کے باہر لانے کا قدرتی طریقہ ہے۔
- ترکیب و استعمال: چند قطرے زیتون کا تیل چہرے پر 2 منٹ مساج کریں، پھر نیم گرم پانی میں بھیگے ہوئے روئی یا نرم کپڑے سے ہلکا پونچھ لیں۔ (ہفتے میں 1 سے 2 بار)۔
طبی و قانونی تنبیہ
اس مضمون میں فراہم کردہ معلومات محض تعلیمی اور آگاہی کے مقاصد کے لیے ہیں۔بلیک ہیڈز کو دور کرنے کے لیے گھریلو علاج بعض اوقات ناکافی ہو سکتے ہیں، خاص طور پر اگر آپ کا بلیک ہیڈ واقعی گہرا اور سخت ہے۔ آپ کو ماہر امراض جلد سے رابطہ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔یہ کسی بھی صورت میں ماہرِ جلد (Dermatologist) کے طبی مشورے، تشخیص یا علاج کا متبادل نہیں ہیں۔ اگر آپ کی ایکنی شدید ہے تو کسی معالج سے رجوع کریں۔
اختتامیہ
(Conclusion)
بلیک ہیڈز سے نجات حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے، بشرطیکہ آپ جلد کے ساتھ نرمی کا رویہ اختیار کریں ان سے نجات حاصل کرنے کے لیے کسی مشکل کیمیکل یا مہنگی پروڈکٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ سالسیلک ایسڈ، نائیسینامائڈ، اور اپنے کچن میں موجود دہی، بیسن، شہد، ملتانی مٹی اور نیم جیسے سادہ و قدرتی طریقوں کو باقاعدگی سے استعمال کر کے آپ کی جلد داغ دھبوں اور بلیک ہیڈز سے پاک ہو سکتی ہے۔محفوظ اور سادہ طریقوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ باقاعدگی، صبر اور صحیح سکن کیئر روٹین ہی صاف شفاف اور صحتمند جلد کی ضمانت ہے۔
یہ بھی پڑھیں!
اپنی
رائے کا اظہار کریں!
آپ اپنے چہرے کی چکنائی، بلیک ہیڈز اور ایکنی کو کنٹرول کرنے کے لیے کون سا فیس واش یا طریقہ استعمال کرتے ہیں؟ کیا آپ نے کبھی جیل بیسڈ موئسچرائزر آزمایا ہے؟
نیچے کمنٹ سیکشن میں اپنی قیمتی رائے، تجربات اور سوالات ہمارے ساتھ ضرور شیئر کریں!
عام
پوچھے جانے والے سوالات ? (FAQs)
1: کیا قدرتی اور گھریلو طریقوں کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ
ہوتا ہے؟
یہ
تمام طریقے بالکل محفوظ ہیں۔ تاہم، کسی
بھی نئے گھریلو نسخے کو چہرے پر لگانے سے پہلے ہاتھ کی جلد پر تھوڑا سا لگا کر (Patch Test) چیک کر لینا بہتر ہوتا
ہے۔
2: بلیک ہیڈز مکمل صاف ہونے میں کتنا وقت
لگتا ہے؟
گھریلو
اور قدرتی نسخوں کا باقاعدگی سے استعمال کرنے پر 3 سے 4 ہفتوں کے اندر واضح اور
بہترین نتائج نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔
3:
کیا بھاپ
(Steam) لینے
سے بلیک ہیڈز ختم ہو جاتے ہیں؟
بھاپ
لینے سے بلیک ہیڈز خود ختم نہیں ہوتے، لیکن نیم گرم بھاپ مساموں میں جمے ہوئے تیل
کو نرم کر دیتی ہے جس سے سالسیلک ایسڈ یا فیس واش کا کام آسان ہو جاتا ہے۔ بھاپ
ہمیشہ 3 سے 5 منٹ سے زیادہ نہ لیں۔
4:
کیا بلیک ہیڈز کو انگلیوں یا پور اسٹرپس (Pore Strips) سے نکالنا چاہیے؟
ہرگز نہیں! پور اسٹرپس جلد کی اوپری حفاظتی تہہ کو چھیل دیتی ہیں جس سے مسام مزید بڑے ہو جاتے ہیں۔ انگلیوں سے دبانے سے بیکٹیریا جلد کی گہرائی میں چلے جاتے ہیں جس سے سوجن والے دانے بنتے ہیں۔
5: کلے (مٹی) کا ماسک ہفتے میں کتنی بار استعمال
کرنا چاہیے؟
ملتانی مٹی یا کاسمیٹک کلے ماسک ہفتے میں صرف 1
سے 2 بار استعمال کریں۔ اس کا زیادہ استعمال جلد کو خشک کر سکتا ہے۔
.png)
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)
1 تبصرے
👍
جواب دیںحذف کریںخوش آمدید! آپ کی رائے ہمارے لیے قیمتی ہے۔ براہ کرم اپنی بات ادب و احترام سے شیئر کریں، کیونکہ صحت مند گفتگو ہی صحت مند زندگی کا آغاز ہے۔ شکریہ